٫٫ ابھي ايك گھنٹه شايد اور لگ جائے ۔٬٬ گوركن نے پيشاني پر آئے هوئے پسينے كے قطروں كو اپنے ميلے كچيلے رومال سے پونچھتے هوئے كها ۔
ايك آدمي نے جو اب تك قبر كے قريب چپ چاپ كھڑا تھا آهسته سے كها ۔ ٫٫ بھائيو يه قبرستان هے ، كيا عجب كه آنے والے كل كے دن هميں بھي يهيں آنا پڑے لاشے كي صورت ميں ۔۔۔٬٬
اب موت كے انجانے خوف سے قبرستان ميں كھڑے هوئے لگ بھگ سبھي لوگوں كے اوسان خطا هوچكے تھے ۔
وه ايك دوسرے كو ٹكر ٹكر يوں ديكھ رهے تھے جيسے وه موت كے سرهانے هاتھ باندھے كھڑے هوں ۔
وه كب قبرستان سے گھر لوٹا ، غم غلط كرنے كے ليے اس نے نيند كي گولياں كھاليں ، اسے كچھ ياد نه تھا ، هاں اتنا ضرور يادتھا كه اس كي بيوي اس سے كهه رهي تھي ، شايد كوئي اجنبي اس سے ملنے آيا هے ۔
اس نے مندي مندي آنكھوں سے دروازه كھولا اور بڑي بے دلي كے ساتھ اسے ڈرائنگ روم ميں بيٹھنے كے ليے كها ،وه وضع قطع سے كوئي معقول آدمي نهيں لگ رها تھا جس سے كوئي ڈھنگ كي بات كي جاسكے ۔
٫٫ميں معذرت خواه هوں كه ميري وجه سے آپ كے آرام ميں خلل پڑا ۔٬٬
٫٫ آپ نه بھي آتے تو كوئي اور آپ هي كے فرائض انجام ديتا ۔٬٬
٫٫ ميں نے آپ كي بات سمجھي نهيں ۔ ٬٬
٫٫ دراصل ميں كهنا يه چاه رها تھا كه ملنا جلنا تو زندگي كے ساتھ لگا رهتا هے ۔ ٬٬
اس بات پر وه قهقهه مار كر هنسنے لگا ، حالانكه هنسي كا يه كوئي محل نه تھا ، ليكن اس كے هونٹوں كے كناروں پر تبسم كي لكيريں ابھي تك هويدا تھيں ۔
٫٫ دراصل ميں ايك اهم كام سے يهاں آيا تھا ۔ ٬٬ يه كهه كر وه قدرے رك سا گيا ، اب اس كے هونٹوں پر پھيلي هوئي مسكراهٹ كهيں غائب هوچكي تھي ۔
٫٫باور كيجيے اس شهر سے ميرا ايسا كوئي تعلق نهيں هے ،يهاں گاهے گاهے ميں آتا رهتا هوں ، هاں جميل اپنے كاروبار كے سبب يهيں كا هوكر ره گيا هے ۔ ٬٬
٫٫ اور ميں ۔۔۔؟
٫٫ كهيں ايسا تو نهيں ميں آپ كو بور كررها هوں ۔ ٬٬
قبل اس كے وه اجنبي اپني بات كوطول ديتا اس نے قدرے ناگوار انداز ميں كها :
٫٫ پهيلياں بجھانے سے بهتر يهي هے كه بات صاف اور مختصر انداز ميں كي جائے ۔ ٬٬
٫٫لگتا هے جيسے آپ بڑي عجلت ميں هوں ۔ ٬٬
٫ ٫ هاں آپ نے بالكل صحيح اندازه لگا يا هے ۔ ٬٬
٫٫ ايسي صورت ميں ۔۔۔ ايسي صورت ميں ۔ ٬٬ جيسے وه منه هي منه ميںبڑ بڑايا ، اس نے دروازے كے قريب هي اپني بيوي كے قدموں كي آهٹ سني ۔
٫٫ عجيب آدمي هے ، وه مسلسل بور كيے جارها هے اور تم هو كه ۔۔۔٬٬
٫٫ ارے بھئي آهسته بولو ،كهيں وه مردود سن نه لے ، هوسكے تو دو كپ چائے هي بھجوادو